سیف سٹی اتھارٹی کا ملزمان کو گرفتار کرنے والا سسٹم عرصہ دراز سے خراب ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے.
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے، فیشل ریگنائزیشن سسٹم بند ہونے سے پولیس کو بھی ملزمان تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، اہم مقامات پر نصب ایک ہزار کیمروں کا سسٹم بھی جواب دے گیا ہے، کیمروں اور سسٹم کی خرابی کی بڑی وجہ نامناسب دیکھ بھال ہے.
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا ملزمان کو گرفتارکرنے کا سسٹم جلد از جلد ٹھیک کیا جائے،
لاہور شہر میں سیف سٹی کے خراب کیمروں کی بھی فوری مینٹینس کرائی جائے.








