ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا گرفتار
نجی ہوٹل مالکان کو صحافی اور فوڈ انسپکٹر بن کر ہراساں کرنے والا گرفتار کر لیا گیا
نیو انارکلی پولیس نے کاروائی کی،ہوٹل کی شکایت پر ملزم گرفتار کر کےجعلی کارڈ برآمد کر لیا گیا،ملزم نے نجی ہوٹل پر اپنا تعارف فوڈ انسپکٹر اور بطور صحافی کروایا ،ملزم ناظم صفائی ستھرائی چیک کرنے کے بہانے نجی ہوٹل مالکان کو ہراساں کرنے لگا،پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافی بن کر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والے دھوکے باز حوالات کی ہوا کھائیں گے,
قبل ازیں لاہور میں پولیس کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ,پولیس نے ایک بھکاری کو گرفتار کیا تو انکشاف سامنے آیا کہ سلیمان نامی شخص بھیک منگواتا ہے،پولیس نے سلیمان کو گرفتار کر لیا تو دوران تلاشی اسکے جیب سے میڈیا کارڈ ملے اور اس نے خود کو صحافی ظاہر کیا تا ہم پولیس نے تصدیق کی تو کارڈ جعلی نکلے، کاروائی گلشن اقبال پولیس نے کی،گلشن اقبال پولیس نے بھکاری عثمان کو گرفتار کیا، ایس ایچ او سید قمر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ گداگرعثمان کی نشاندہی پرسہولت کار سلیمان چودھری کو بھی گرفتارکر لیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیمان چودھری گداگروں سے بھیک منگواتا تھا ملزم نے گرفتاری پر خود کو ٹارگٹ نامی میڈیا چینل کا صحافی بتایا ملزم کے قبضہ سے جعلی پریس کارڈ، مختلف میڈیا چینلز کے جعلی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں ملزم سلیمان چودھری کے خلاف گداگری ایکٹ اور جعلی میڈیا کا نمائندہ ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہےمقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کیا گیا ہے،
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت
حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا
شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام