صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ پہنچ گیا

parliment

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو ملنے والے ان کے بقایا جات میں سے ورکروں کو ادائیگی یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل کے لئے وزارت اطلاعات سے بات کریں گے

قومی اسمبلی کی پریس گیلری سے صحافیوں نے لیہ میں ایک صحافی کے گھر پر پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور میڈیا ہاؤسز کو بقایا جات ملنے پر ورکروں کو ادائیگی نہ کرنے کے خلاف واک آئوٹ کیا۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کہنے پر وفاقی وزیر مراد سعید اور عمر ایوب خان نے صحافیوں سے بات چیت کی۔ بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ میڈیا نے پریس گیلری سے بائیکاٹ کیا تھا کہ ایک صحافی کے گھر والوں کے ساتھ پولیس کے سلوک کے حوالے سے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا کہا ہے، اجلاس ختم ہونے پر اس بارے میں بات کی جائے گی۔

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ وفاقی حکومت نے میڈیا ہاؤسز کو بقایا جات ادا کردیئے لیکن ورکرز کو معاوضہ نہیں ملا۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات سے بات کریں گے۔ حکومت ادائیگی کرتی ہے تو کوئی لائحہ عمل ہونا چاہیے تاکہ ان ورکرز کو بھی حصہ ملے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

Comments are closed.