fbpx

ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی، نوٹس جاری

ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی

باغی ٹی وی : ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔ کمشنر کراچی نے نوٹیفیشکن جاری کر دیا

کمشنر کراچی نوید شیخ کے نوٹس کے مطابق پابندی دو ماہ کے لئے عاید کی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سمندر میں طغیانی کے پیش نظر 15 ستمبر تک پابندی عائد کی ہے، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی ساحل آمد متوقع ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ پابندی کا مقصدسمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا ہے، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔