سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرموں کو پچاس پچاس سال قید بامشقت اور بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے.
ساہیوال تھانہ فریدٹاون کےعلاقہ القریش ٹاؤن میں سیشن عدالت نےمیرج بیورو کی آڑ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے مجرموں کو پچاس پچاس سال قید بامشقت اور بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے. میرج بیورو کی آڑ میں بھکاری بچوں اور سکول و دیگر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے ان کی ویڈیوز بنانے والے چار مجرموں میں سے طارق،آصف ریاست کو تمام جرائم میں مجموعی طور پر پچاس پچاس سال قید بامشقت اور فی مجرم بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا اور مجرم احتشام کو بیس سال قید بامشقت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے. تمام مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے سزا سنائی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سوشل میڈیا پر گردش کرتی 10 ہزار روپے نوٹ کی جعلی تصویر
ضروری اشیا مہنگی. شرح 34.96 فیصد
شہباز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر جبکہ مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
جس کے بعد تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا جرمانہ کی عام ادائیگی کی صورت میں چاروں مجرموں کو مزید ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید بھگتنا ہوگی۔ مجرمان کے خلاف ستمبر 2021 میں تھانہ فرید ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد مجرمان سے ویڈیوز اور یو ایس بیز ، موبائل فونز اور میموری کارڈز بھی برآمد ہوئے تھے ۔ واردات میں ملوث جملہ مجرمان سینٹرل جیل ساہیوال میں قید ہیں ۔