سیف اللہ نیازی اور ابرار الحق نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑ دیا
تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا، اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتاہوں اور میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔
سیف اللہ نیازی کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری اور شیریں مزاری سمیت متعدد ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
یار۔۔۔۔۔۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی بھی خیر آباد کہہ گئے سیاست کو۔۔۔ pic.twitter.com/56wgPDqSOc
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) May 26, 2023
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھاکہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کی سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ابرار الحق نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ گلوکار کا کہنا تھاکہ جب سیاست ہی چھوڑدی توپھرپی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ توپھرکوئی سیاسی بیان کیا دینا؟ دوسری جانب ابرار الحق نے لندن میں کل ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پراپرٹی شوآرگنائزر کا کہنا ہے کہ ابرارالحق کو معاوضہ پیشگی ادا کرچکے، انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا ہے۔ ابرارالحق نے آرگنائزر سے گفتگو میں کہا کہ میری شرکت یقینی ہوگی، عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں، ندامت ہے عمران خان کےساتھ کھڑا رہا، عمران خان نےپاکستانی فوج پرحملہ کرایا۔