سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی

0
52
سکھر :آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی #Baaghi

سندھ میں کتوں کے کاٹنے کا سلسلہ رک نہ سکا، سندھ کے شہر سکھرکے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے واقعات سکھر کے علاقوں بندر روڈ، ٹکر محلہ، نیم کی چاڑی اور منارہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر پیش آئے۔

کتوں کے کاٹنے کے تمام زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کر دیا گیا ہے سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال لائے گئے تمام متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین لگا کر طبی امداد دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کا معاملہ پہنچا تھا جس میں ویکیسن، نس بندی کے بجائے کتوں کو مارنے کے خلاف درخواست دی گئی تھی-

پاکستان اینیمل ویلفئیر سوسائٹی اور ڈیفنیس کی رہائشی خواتین نے سندھ ہائیکورٹ سے ان کے پالتو کتے بھی مارنے کا الزام عائد کیا تھا-

سندھ ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آوارہ کتوں کو ویکیسن لگانے کے بجائے بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے، ویکیسن اور نس بندی پر بھاری رقم لے کر کتوں کو صرف مارنے پر فوکس ہے، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز جانوروں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، ڈوگ ہنٹنگ اسکوارڈز جگہ جگہ کتوں کو مارتے پھر رہے ہیں،نہ صرف آوارہ بلکہ پالتو کتوں کو بھی پکڑ کر ہلاک کیا جا رہا ہے، کتوں کو مار کر جگہ جگہ ڈھیر لگائے جا رہے ہیں،متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کتوں کو مارنے کی مہم سے روکا جائے،

درخواست میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی سندھ، ایڈمنسریٹر کے ایم سی کو فریق بنایا گیا ہے،تمام ڈی ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈز کوبھی فریق بنایا گیا-

جبکہ رواں سال فروری میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کتوں کے کاٹنے سے بچاوَ کے لیے اقدامات کے احکامات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی تھی-

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے معطل کیا جائے گا،سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں ،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں پتہ ہے یہ افسران فنڈز میں سے کسے کمیشن دیتے ہیں-

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا،عوام کا تحفظ کرنا ایم پی ایز کا فرض ہے،جس حلقے میں واقعہ پیش آئے گا وہ ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں دے سکے گا،واقعہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ افسران کی تنخواہ بند کر کے انہیں سرپلس میں رکھا جائے گا-

تاہم اب بھی سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافے کے بعد بھی سائیں حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی-
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے سندھ حکومت سوا ارب لگانے کو تیار

ہمارے پالتو کتے بھی مارے جا رہے ہیں، ڈیفنس کی خواتین عدالت پہنچ گئیں

بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

Leave a reply