سلامتی کونسل ارکان نے کشمیرکی صورتحال پر کیا کہا؟ ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایاگیا،سلامتی کونسل کا اجلاس ایک گھنٹہ تک جاری رہا،اجلاس میں بتایاگیا5اگست کے بعد کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے،سلامتی کونسل ارکان نے کشمیرکی کشیدہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا،امیدہےکہ عالمی برادری مودی حکومت پر دباؤ ڈالے گی،

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پی فائیو ممبرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کے عالمی مسئلہ ہونے کا عکاس ہے،کشمیر ایشو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 5ماہ میں دوسری بارسلامتی کونسل ارکان کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا،اجلاس کاانعقادپاکستان کی درخواست اورچین کی حمایت سےممکن ہوا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدرسلامتی کونسل،صدرجنرل اسمبلی اوریواین سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کی ہیں،ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا،5اگست2019 کے بعد سے مظلوم کشمیریوں پردہشت گردی کا راج رہا،کشمیر کا تنازع 7 دہائیوں سے عالمی سطح پرتسلیم شدہ ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے،آج کےمباحثوں نےایک بارپھرکشمیر کی متنازع حیثیت کو اجاگر کردیا،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

Shares: