ورسٹائل اداکار سلیم معراج نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور شہر بہت پسند ہے،یہاں وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے.انہوں نے بتایا کہ مجھے جب بھی چھٹیاں ہوتی ہیں میں لاہور چلا جاتا ہوں وہاں وقت گزارتا ہوں اور مجھے بہت مزا آتا ہے. سلیم معراج نے کہاکہ کراچی شہر بھی میرے دل کے بہت قریب ہے بلکہ میں تو اس شہر کو اپنا دل کہوں گا. سلیم معراج نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا کیا تاثر ہے میں کیسا لگتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بہت ہی کم گو ہوں ، کسی سے زیادہ اور جلدی گھلتا ملتا نہیں ہوں کوئی بلائے تو بہت اچھے طریقے سے بات کرتا
ہوں. انہوں نے کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ مجھے شوبز کے لوگ کم ہی اپنی پارٹیوں میں بلاتے ہیں بلکہ میںیہ کہوں گا کہ مجھے کوئی اپنی پارٹی میں بلاتا ہی نہیں. اگر کوئی بلائے تو یقینا میں جائوں بھی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذاتی طور پر میں بہت زیادہ ہجوم میں جانا پسند نہیں کرتا میں زرا تنہائی میں زیادہ اچھا محسوس کرتا ہوں. یاد رہے کہ سلیم معراج رواں برس ریلیز ہونے والی فلم گھبرانا نہیں ہے میں بھی نظر آئے تھے اس میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا جسے شائقین کی طرف سے خاصا سراہا گیا. سلیم معراج کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.








