سلمان خان کا اپنی فلم کی آمدنی کورونا ریلیف میں دینے کا فیصلہ

بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان نے رواں سال عیدا لفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کی انکم کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی :بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں اس صورتحال میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے بالی وڈ ستارے کوویڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں –

ان میں شامل سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کررہے ہیں گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

اب سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

سلمان خان کی فلم زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی جس کی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے: دی موسٹ وانٹڈ بھائی 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave a reply