سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی

0
66

بھارتی اداکارسلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دھمکیاں ملیں،دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی ۔ان کے بعد اب ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔گزشتہ روز نہ معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر لانچ کر دی گئی ہے۔ممبئی پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سلیم خان کو صبح آٹھ بجے کے قریب ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔سلیم خان اس وقت جاگنگ کے لئے جایا کرتے ہیں اور جاگنگ کرنے کے بعد وہ جس بینچ پر روٹین میں بیٹھتے ہیں اُس روز بھی وہیں جا کر بیٹھے اور انہیں وہاں ایک خط پڑا ملا جس کو کھول کر انہوں نے پڑھا تو اس میں ان کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خط میں کسی کے دستخط نہیں ہیں لیکن اس میںسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان دونوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔اس خط کے بعد خان فیملی نے ممبئی پولیس سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کروائی ۔

جس وقت یہ واقعہ ہوا سلمان خان آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھے وہاں وہ اس ایوارڈ کی میزبانی کے لئے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان آج ممبئی پہنچ جائینگے ۔سلمان خان اور سلیم خان کے پاکستانی پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے بھارت میں ساری عمر گزاری وہیںان کا نام بنا لیکن اب اس سٹیج پر آکر ان کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کرنا مناسب نہیں ہے دونوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے اور معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے ورنہ تو خطرناک قسم کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑے گا

Leave a reply