سلمان خان کی فلم رادھے کا گانا سیٹی مار ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم رادھے کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد فلم کا گانا سیٹی مار بھی ریلیز کر دیا-

باغی ٹی وی : رواں ماہ 22 اپریل کو سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم رادھے کا ٹریلر جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ فہرست میں رہا-

بعد ازاں سلمان خان نے فلم کے ٹریلر کو پسند کرنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ رادھے کے ٹریلر کے بعد اس کے پہلے گانے، سیٹی مار پیر کو جاری ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ اب کل سیٹی مار کے ساتھ ملیں گے۔

تاہم اب سُپراسٹار نے اپنی فلم کا گانا سیٹی مار ریلیز کر دیا ہے جس نے ٹریلر کی طرح ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی یہاں تک کہ یوٹیوب پر 97 منٹس پہلے ریلیز کئے گئے گانے کو اب تک 4 لاکھ 59 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ فہرست میں ٹرینڈنگ پر ہے-


https://twitter.com/Balludlegend/status/1386555719239966722?s=20

واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم’ رادھے‘ میں سلمان خان ڈرگ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیشا پٹانی اور جیکی شروف شامل ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ ٹریلر جاری ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کے ٹریلر میں غلطی یا لاپراوہی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز

Comments are closed.