خیراتی ادارے ’بینگ ہیومن فاؤنڈیشن‘ کے سربراہ سلمان خان نے بھارتی اداکار فراز خان کے اسپتال کے بل ادا کر کے دل جیت لیے ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے بیمار اداکار و ماڈل فراز خان کے اسپتال کے بل ادا کر کے دل جیت لیے ہیں جو اس وقت بنگلورو کے وکرم اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔

اداکار ، جو 1998 میں بننے والی فلم مہندی ،میں اداکارہ رانی مُکر جی کے ساتھ کام کرنے والےاداکار کو 8 اکتوبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔ اداکار ایک سال سے سینہ کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے اداکار کے علاج کے لئے مدد کرنے کی خبر اداکارہ کشمیرہ شاہ نے شیئر کی ، جنہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سلمان خان نے فراز خان کے میڈیکل بلوں کی ادائیگی کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGVIUl6nZeL/?utm_source=ig_embed
سلمان خان نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کشمیرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ، "فراز خان اور ان کے میڈیکل بلوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔

انہوں نے لکھا کہ فلم فریب سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار فراز خان کی حالت نازک ہے اور سلمان ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی مدد کی جیسے وہ بہت سارے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

کشمیرہ شاہ نے لکھا کہ میں سلمان خان کی مداح ہوں اور ہمیشہ اُن کی ایک حقیقی مداح رہوں گی۔ اگر لوگوں کو یہ پوسٹ پسند نہیں ہے تو مجھے پرواہ نہیں ہے۔

کشمیرہ نے لکھا کہ میرے خیال میں سلمان خان فلمی صنعت میں اب تک دوسروں کے لئے ہمدردی اور دوسروں کا دُکھ دل میں محسوس کرنے ولےسب سے زیادہ حقیقی شخص ہیں۔

دوسری جانب بیمار اداکار فراز خان کے بھائی فہد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ’سلمان خان نے اُن کے بھائی فراز خان کے علاج میں آنے والے اخراجات سے متعلق سارے بل ادا کر دیئے ہیں۔

فہد خان نے بتایا کہ کا بھائی فراز خان کئی عرصے سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہے،انہوں نے اپنے بھائی کی بیماری سے متعلق ایک فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا تھا جس کی بھارتی فلمساز پوجا بھٹ کی جانب سے تشہیر کی گئی۔

فہد خان نے مزید بتایا سلمان خان کا یہ درد مندانہ اقدام اُن کے لیے بہت احسن ثابت ہوا ہے سلمان خان خود آئے اور ہسپتال کے بل ادا کیے اور اُن سے 10 منٹ تک بات بھی کی اس دوران انہوں نے فراز خان کی بیماری سمیت اُن کے والد (اداکار یوسف خان) سے متعلق بھی باتیں کیں اور کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ اسپتال انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا فراز وبا کے خاتمے کے بعد اپنا علاج کروانے کا سوچ رہا تھا مگر حالت زیادہ بگڑنے پر اُسے اسپتال میں داخل ہونا پڑا فراز خان کی اسپتال میں اب بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہو رہی ہے جیسی ہونی چاہئے۔

سلمان خان کی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ،فلم کب ریلیز کی جائے گی؟

سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

Shares: