سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بگ باس شو میں اداکارہ شمیتا شیٹھی کو جھاڑ پلادی۔

باغی ٹی وی :بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو بگ باس سیزن 15 کے رواں ہفتے ویک اینڈ کے وار میں سلمان خان نے اداکارہ شمیتا شیٹھی کو خوب کھری کھری سنائیں جوکہ اس پورے ہفتے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے الجھتی ہوئی نظر آئیں اور یہ لڑائی یہاں تک بڑھ گئی کہ سلمان خان بھی غصے میں آگئے۔

"بگ باس”سیزن 15 مسائل کا شکار، قبل از وقت اختتام کا خطرہ

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اس وقت شروع ہوا جب شو میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شو کے کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا کہ وہ بگ باس کے گھر میں موجود گناگار کا نام بتائیں شو کی کھلاڑی ریشمی دیسائی نے شو میں شامل ایک اور کنٹیسٹنٹ ابھی شیک بچھوکلے کا نام لیا اور ان کا نام لینے کی وجہ بتائی کہ انہوں نے دو بار شمیتا شیٹھی کو پیر کی جوتی بتایا ہے اور یہ بات مجھے چبھی۔

یہاں پر شمیتا شیٹھی نے بھی کہا کہ ابھیشیک نے مجھے پیر کی جوتی کہا اس کے علاوہ ایک نازیبا لفظ بھی کہا کون ہے یہ آدمی؟ تاہم سلمان خان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک نے شمیتا شیٹھی کو ایسا کچھ نہیں کہا لیکن شمیتا اپنے موقف پر قائم رہیں اور مزید کہا یہ آدمی یہاں کیوں ہے؟-

جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ…

شمیتا کی یہ بات سلمان خان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے کہا اگر انہوں نے آپ کو کچھ کہا بھی ہے تو کیا آپ ان کے کہنے پر ہوجائیں گی؟ سلمان نے شمیتا کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ نے کہا وہ یہاں کیوں ہے؟ یہ بات صحیح نہیں ہے شمیتا ’’لعنت ہے‘‘سلمان خان نے شمیتا شیٹھی پر غصہ کرتے ہوئے کہا آپ نے جو اس کو بھڑکایا کیا وہ آپ کو نہیں دکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارتی چینل پر بگ باس کا سیزن 15 دکھایا جارہا ہے گزشتہ ہفتے اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ہمراہ شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی تھی اس کے علاوہ دو اور اداکارائیں بھی شو میں شامل ہوئی ہیں جس کے بعد شو میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان کافی زیادہ لڑائی جھگڑے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا میں خبریں تھیں کہ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم آرہی ہے جس کی وجہ سے اسے طول دینے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے ہی نمٹانے پر غور کیا جارہا ہے بگ باس کے میکرز کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہوئے ہیں جس کا اثر شو پر بھی نظر آرہا ہے اس کے علاوہ شو کے آغاز پر کرکٹ میچز بھی تھے جس کی وجہ سے شائقین کی توجہ اس جانب کم رہی اس کے علاوہ بھی بگ باس 15 لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے اور اس میں جوش، مقابلے کا معیار اور دیگر عنصر غائب ہیں۔

پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

Comments are closed.