صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کر دی گئی

الیکشن کمشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کرانا ہمارا اختیار نہیں،صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،صنم جاوید کے والد اور والدہ الیکشن کمیشن آفس سے واپس روانہ ہوگئے

سینیٹ انتخابات،تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی میں تبدیلی کی گئی ہے،تحریک انصاف نے سینیٹ میں خواتین نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے،صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کے لئے میدان میں اتارا جائے گا ،ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی ، پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے مطابق جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل ر اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ افسران مقررکر دیئے،قومی اورپنجاب اسمبلی کے لیے7,7افسران پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے لیے 6, 6پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے لیے 4 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج تک جمع کرائے جاسکتے ہیں آج آخری دن ہے.الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں کے غذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کر دی ، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس آج شام 6 بجے تک جمع کروا سکتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پنجاب اسمبلی آمد۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے حکومتی اتحاد کی چاروں جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینٹ انتخابات کے لئے تجویز کیا اور تائید کی.

سینیٹ انتخابات، انوارالحق کاکڑ کے کاغذات جمع
سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ انتخابا کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، انوارالحق کاکڑ کے کاغذات کوئٹہ میں جمع کروائے گئے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق کوئٹہ سے اب تک ایک امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ہیں، انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی سینیٹر دنیش کمار نے جمع کرا دیے ہیں،

اعظم خان سواتی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ فیصل جاوید خان ، عرفان سلیم اور اظہر مشوانی نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروادئیے

ن لیگ کی جانب سے طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے. پرویز رشید اور ناصر بٹ نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے،

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں، فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑوں گا، عام، ضمنی یا سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت تو ہوتی ہے

دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے, پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے

سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Shares: