سمیع ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا
پی ٹی آئی کے حامی اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انہیں اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔ سمیع ابراہیم "بول نیوز” کے صدر اور اینکر ہیں۔” بول نیوز” کے مطابق سمیع ابراہیم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ دفتر سے جا رہے تھے۔ انہیں سیونتھ ایونیو سے گرفتار کیا گیا۔
سمیع ابراہیم صاحب کو گرفتار کر لیا گیا ہے
— Siddique Jan (@SdqJaan) May 24, 2023
"بول نیوز” کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سمیع ابراہیم کو کس کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جس میں عدالت نے کہا ہوا ہے کہ سمیع ابراہیم کو گرفتار کرنے سے پہلے عدالت سے اجازت لی جائے گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ بول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم کی گرفتاری کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ اس حوالے سے ولاگر صدیق جان کا کہنا تھا کہ "ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ سمیع ابراہیم کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس پر کوئی اور کیس نہیں ہے اس کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے.”