دراہمہ : قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے باہر سامان رکھ کر راستوں پر اپنی دکانیں سجالیں

باغی ٹی وی ؛ دراہمہ ( عبدالوحید رند نامہ نگار ) قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے اپنی دکانوں کے سامنے باہر سامان رکھ دیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا آئے روز سودا سلف لینے والوں سے جھگڑا معمول بن گیا بازار میں خواتین کا گزرنا محال شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ .
تفصیلات کے مطابق قصبہ سمینہ سادات ایک تاریخی اور گنجان آباد قصبہ ہے جس کے بازار میں پرانی طرز کی گلیاں اور دوکانیں موجود ہیں جو کہ انتہائی تنگ ہیں مگر مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب دوکانداروں نے اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھ دیا اور اور کچھ نے گلیوں میں قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے گاہکوں کے ٹکراؤ سے نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ مرد بلکہ آئے روز جھگڑوں سے شہری پریشان ہیں اہل علاقہ سید نظام الدین شاہ سید برکت حسین سید محمد امجد شاہ ڈاکٹر عبد الرحمن و دیگر نے ڈی سی ڈیرہ سے ناجائز تجاوز کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply