ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

0
90

بھارت میں ایک شخص کی جانب سے دنیا کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے دربھنگا سے ایک شخص کو ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نینا اور بیٹے آکاش کو فون کر کے قتل کی دھمکیاں دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنسی زیادتی کیس میں گرفتار

ملزم، جو ایک بے روزگار شخص ہے، کی شناخت راکیش کمار مشرا کے طور پر کی گئی ہے، اور اسے ممبئی واپس لایا جا رہا ہے متعلقہ شخص کی جانب سے سر این ایچ رلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی۔

مکیش امبانی کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص پولیس کی زیر حراست

بدھ کو ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال کو پانچ گھنٹے کے اندر دو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں اور فون کرنے والے نے ہسپتال کو اڑانے کی دھمکی دی امبانی خاندان کے کچھ افراد کے خلاف دھمکیاں بھی دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز فون کال اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر کی گئی جس کے بعد مکیش امبانی کی رہائشگاہ ’انتیلیا‘ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

بھارتی کھانسی کی دوا سے افریقی ملک کے 66 بچے ہلاک

پولیس ترجمان نے بتایا کہ سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے کال سینٹر پر ایک کال موصول ہوئی جس میں اسپتال کو بم سے اڑانے اور مکیش امبانی، نیتا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کی جان لینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امبانی خاندان کو دھمکی آمیز کالوں کے واقعے میں تیزی سے کام کرتے ہوئے، ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے بہار پولیس کی مدد سے بہار کے دربھنگہ کے ایک بلاک سے آدھی رات کو ایک شخص کو حراست میں لیا۔ ٹیم ملزم کے ساتھ ممبئی واپسی کے راستے پر ہے۔ اس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے-

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 506(2,507) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم بے روزگار ہے اور اس نے دھمکی آمیز کال کرنے کے پیچھے مقصد ظاہر نہیں کیا ہے۔

ریلائنس گروپ ٹیلی کام، ریٹیل، قابل تجدید توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات سے وابستہ ہے۔ حال ہی میں، وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس ایجنسی کی دھمکی پرسیپشن رپورٹ کی بنیاد پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی کو بڑھا کر Z+ کیٹیگری کر دیا ہے۔

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 85 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے۔

Leave a reply