ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کے لئے سمری منظور

0
41

ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کے لئے سمری منظور
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اہم کامیابی،صوبہ پنجاب پولیو فری ہو گیا

لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،یونیسف پولیو ٹیم کے نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے -اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں – پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں – پنجاب کو پولیو فری بنانے پرمحکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں – صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی- 5سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی- ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے -بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے- صوبہ بھر میں خسرہ او رروبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں –

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام سامنے آ گیا،پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کے لئے سمری کی منظوری دے دی گئی،ریسکیو 1122ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم دے دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پائلٹ سٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ائیرایمبولینس میں پیرا میڈیکس ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے-ائیر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں منتقل کرے گی-جدید ترین ائیر ایمبولینس ہائی وے او رموٹروے پر بھی لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکے گی-روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی مسافروں کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے فوری طورپر ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا-پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پاکستان او رخطے کا پہلا صوبہ ہوگا-الٹرا لائٹ ائیر ایمبولینس کے ذریعے دور دراز علاقوں تک ریسکیو سروس فراہم کی جاسکے گی-86تحصلیوں میں توسیعی ریسکیو سروسز کا آغاز کیاجائے گا-

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 249 نئی ایمبولینس گاڑیوں کی اگلے ماہ ڈلیوری شروع ہوجائے گی- پنجاب میں طلبہ کے لئے ریسکیو کیڈٹ کورس (آر سی سی) شروع کرنے کا جائزہ لیا جارہاہے- پنجاب کی ہر یونین کونسل میں کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم تشکیل دی جائے گی- 12رکنی کمیونٹی لیول ریسکیو ٹیم ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد دے گی-ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

@MumtaazAwan

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا- اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں –

Leave a reply