خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،عدالت نے مجرموں کی سزائے موت ختم کر دی

0
45

خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی،عدالت نے مجرموں کی سزائے موت ختم کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کی عدالت نے سزائے موت ختم کر دی ہے

ممبئی ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا اور ملزمان کی اپیل پر سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا، ملزمان نے اپیل کی تھی کہ سزائے موت ختم کی جائے، ممبئی ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایس جادھو اور جسٹس پرتھوی راج چوہان نے اپیل پر سماعت کی، اپیل میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، سیشن کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی تا ہم اب ممبئی ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی سزائے موت ختم کر دی اور اسے عمر قید میں بدل دیا،

ممبئی ہائیکورٹ کے ججز نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، جنسی زیادتی گھناؤنا کرم ہے، خاتون کا جسمانی اور ذہنی طور پر استحصال کیا گیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تا ہم عوامی غم و غصہ کو سامنے رکھتے ہوئے سزا نہیں دی جا سکتی،عدالتی فیصلے عوامی غم و غصہ سے نہیں ہوتے بلکہ قانون کے مطابق ہوتے ہیں، ملزمان کی سزائے موت ختم کر رہے ہیں، ملزمان باقی زندگی جیل میں گزاریں گے اور انکو کسی قسم کا پیرول نہیں ملے گا

خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزموں میں وجے جادھو، قاسم بنگالی اور سلیم انصاری شامل ہیں، ملزمان کے وکیل یوگ چودھری کا عدالت میں کہنا تھا کہ مجرموں کو سزائے موت دینا غلط ہے، بھارت کے آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت سزائے موت کا فیصلہ بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا

واضح رہے کہ خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 2013 میں پیش آیا تھا جب 22 سالہ فوٹو جرنلسٹ کو ایک ایونٹ پر لے جایا گیا اور پھر پانچ ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر خاتون کا اجتماعی ریپ کیا تھا، بعد ازاں خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا

@MumtaazAwan

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

Leave a reply