‘صنم تیری قسم’ فلم میں ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے ماوراحسین کو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

0
37

بالی وڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ کی ریلیز کو رواں ماہ 5 سال کا عرصہ مکمل ہوگیا ہے اور اس موقع پر فلم کے ہدایت کاروں وینے سپرو اور رادھیکا راؤ نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہندو تیلگو لڑکی کے کردار کے لیے مسلمان لڑکی کیوں کاسٹ کی؟

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار وینے سپرو کا کہنا تھا کہ فلم لکھتے وقت ہم ہر لمحہ، ہر کردار اور اور ہر ڈائیلاگ کو اپنی ذاتی زندگی کی طرح سے لے رہےتھے، فلم میں سارہ (ماورہ حسین کا اداکردہ کردار) ایک تیلگو برہمن لڑکی کا کردار تھا جو کہ رادھیکاراؤ کی ذاتی زندگی سے مطابقت رکھتا ہے جبکہ فلم کے ہیرو کا کردار میری زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔

ہدایت کار وینے سپرو کے مطابق کاسٹ کرتے وقت ہمارے پاس انڈسٹری میں دیگر اسٹارز کو کاسٹ کرنے کا آپشن موجود تھا لیکن ہم محبت سے بھری اس فلم کی داستان میں کسی نئے چہرے کو متعارف کروانا چاہتے تھے۔

ہدایت کار کے مطابق ماورا حسین کو ایک برہمن کے کرداراور برہمن روایات کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا لیکن ماورا جیسی مسلمان لڑکی نے برہمن لڑکی کا کردار اچھے سے نبھایا۔

واضح رہے کہ رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کمل ہاسن اور رینا رائے کی 1982میں ریلیز ہونے والی فلم صنم تیری قسم کا ری میک ہے فلم کی کاسٹ میں ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے کے علاوہ انوراگ سنہا، منیش چوہدری، مرلی شرما اور وجے راز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

صنم تیری قسم‘ ماورا حسین کی نہ صرف پہلی بولی وڈ فلم تھی بلکہ وہ ان کی پہلی فلم بھی تھی اور اس فلم کے بعد ہی انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا اگرچہ ’صنم تیری قسم‘ کو اتنی شہرت نہیں ملی، تاہم اس باوجود فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Leave a reply