صنعتی صارفین پر بجلی استعمال پرفکس چارجز کی مد میں 355فیصد اضافہ تشویشناک

مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،برآمدات کمی کا شکار ہونگی
0
125
fia

صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہور محمد عدیل بھٹہ نے بجلی بلوں میں گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200تا ہزار روپے اضافہ کے ساتھ ہی تجارتی صارفین پر300فیصد اور صنعتی صارفین پربجلی استعمال پرفکس چارجز کی مد میں 355فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا نے اسی ماہ میں بجلی کی مستقل قیمتوں میں 5روپے27روپے یونٹ اضافہ کے ساتھ ساتھ ماہانہ اور سہ ماہی اضافوں کی مد میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے اور اب ایک بار پھر نیپرامیں بجلی3روپے 41پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست پر28جون کو سماعت ہوگی جس پر یہ اضافہ عوام پر لاگو کردیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کو جواز بنا کربجلی مہنگی کی جارہی تھی لیکن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ماہانہ،سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی صنعتی شعبہ کا خام مال ہے مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مہنگی بجلی کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونگے اور حکومت کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عبداللہ مغل،اسامہ علی عارف وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عدیل بھٹہ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا،فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فیصلہ ہے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کیا جائے۔اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور ہوشربا بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد صنعتوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم کیا جائے اورمہنگے فرنس آئل کی بجائے تمام پاور پلانٹ گیس پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار ی لاگت کم ہوسکے۔مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم، سستی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پلاننگ کی جائے۔

واضح رہے کہ صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کردیا گیا ہے جب کہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ 5 رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200-1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں اور اسی طرح کمرشل کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply