جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد جلاو گھیراو کے واقعات کے بعد مسیحی خاندانوں کی گھروں میں واپسی شروع ہو گئی ہے، آئی جی پنجاب نے علاقے کا دورہ کیا، واقعہ میں ملوث 200 سے زائد افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، 148 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ کی جارہی ہے
جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران مکانات اور گھروں کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے قائم 8 رکنی کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے ،محکمہ مال کا عملہ مسیحی افراد سے ان کے نقصانات کا ڈیٹا حاصل کر رہا ہے ایڈیشنل کمشنر ریوینیو عبداللہ محمود کی سربراہی میں قائم 8 رکنی کمیٹی میں محکمہ بلڈنگ، پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے ممبران شامل ہیں ،
واپس آئیے، آپکے گھر آپکے منتظر ہیں،آئی جی پنجاب کا مسیحی برادری کے نام پیغام
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ کے دورے کے موقع پر مسیحی برادری کی خواتین، بچیوں اور مرد حضرات کو اپنے گھروں واپس لوٹنے کا پیغام دیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جڑانوالہ میں نماز فجر کے وقت ہم گئے ، 6500 کی نفری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق ری کنسٹرکشن کا عمل شروع ہو چکا، امن کمیٹی کے لوگوں سے ملاقات کی، یہ بہت بڑا سٹیپ ہے، بہت سی مسیحی فیملی واپس آ چکیں، ہم نے ان بچوں، فیملی کو دانش سکول میں منتقل کیا، بہت سی بچیاں گھروں میں واپس آنے کو تباہ ہیں، ہم سب کو گھروں میں بسائین گے ، سب واپس آ جائیں، فورسز موجود ہیں ،قیام و طعام کا بندوبست کر دیا گیاہے ،پولیس اپنا کام کرتی رہے گی، واپس آئیے، آپکے گھر آپکے منتظر ہیں
جڑانوالہ میں امن کی واپسی کا سفر شروع،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ کے دورے کے موقع پر مسیحی برادری کی خواتین، بچیوں اور مرد حضرات کو اپنے گھروں واپس لوٹنے کا پیغام،
حکومت پنجاب اور پولیس کی جانب سے جڑانوالہ کی متاثرہ مسیحی برادری لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ جانیئے… pic.twitter.com/4epYhjjD8x
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 19, 2023
دوسری جانب سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سی پی او عثمان اکرم کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں وزارت داخلہ، سی ٹی ڈی، سینئر پولیس آفیسرز اور اسپیشل برانچ کے افسر شامل ہیں،کمیٹی شفاف تحقیقات کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی،
سوال کرتے ہیں کہ اب ازالہ کون کرے گا؟بشپ فرید
علاوہ ازیں بشپ فرید سرفراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ے کہ توریت، زبور اور انجیل بھی آسمانی کتابیں ہیں جن کی بے حرمتی کی گئی ہمارے گھروں کو جلا دیا گیا،ہم سوال کرتے ہیں کہ اب ازالہ کون کرے گا؟ پاکستانی مسیحی تعداد میں اقلیت ہیں لیکن حیثیت میں برابر کے پاکستانی ہیں ہم نے پاکستان بنایا ہے اور پاکستان کو سنوارا ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ ملک میں راواداری سے کیسے رہا جا سکتا ہے ہماری برادری بہت امن پسند ہیں آرٹیکل 25 سب کو مکمل آزادی کا حق دیتا ہے 21 چرچ اور 45 سے زائد گھروں کو جلایا گیا۔وزارت داخلہ اور وزارت تعلیم مذہبی رواداری پر کام کرنے کا کہتے آئے ہیں قرآن پاک اوررسول اللہ ﷺ کے فرمان پرعمل کیا جانا چاہیے
جڑانوالہ ،تباہی کے مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
جڑانوالہ میں مسیحی برادری گھر واپس آنا شروع ہو گئی ہے، تباہی کے مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، گھر، گرجا گھر، دکانیں سب کچھ جلا دیا گیا، مال و متاع لوٹ لیا گیا، گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی، متاثرین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں مقامی افراد کی بجائے باہر کے لوگ زیادہ تھے جن میں کم عمر لڑکے بھی شامل تھے، مقامی مسلمانوں نے انکو روکا لیکن شرپسند نہ رکے، جس کی وجہ سے انہیں جانیں بچا کر، سب کچھ چھوڑ کر بھاگنا پڑا،
جڑانوالہ میں بدھ کے روز جلاؤ گھیراؤہوا تو اسکے مسیحی خاندانوں کو جانیں بچا کر بھاگنا پڑا، کئی خاندانوں نے رات کھیتوں میں گزاری، خواتین اور بچے بھی کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور تھے، کئی مسیحی خاندانوں کو گھر چھوڑ کر اپنے عزیز و اقارب کے پاس دیگر علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے
توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی
پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟
ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا
کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا
پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج
جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے
مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،
جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی