سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت
سانحہ مری،سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے،عدالت
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحہ مری کیس کی سماعت ہوئی
ایکس سی این ہائے ویز پنجاب ، سی ای او ضلع کونسل ، ریسکیو، ٹی ایم اے نمائندگان پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ ایکس سی این گریسر کو کیسے آپریٹر پر پروموٹ کیا گیا ؟ ایکس سی این ہائی ویز نے کہا کہ رولز کے مطابق 25 سال بعد گریسر کو آپریٹر پر پروموٹ کیا جاتا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ سروس رولز کب کے ہیں پیش کریں ؟ ایکس سی این نے کہا کہ رولز 2020 کے ہیں ڈرافٹ کی شکل میں ہیں منظور نہیں ہوئے ۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ مطلب ڈرافٹ منظور ہونے سے قبل ہی آپ نے پروموشن شروع کر دی،آپ اپنی مرضی سے اداروں کو چلاتے ہیں عدالت نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائے گی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہونگے جس کے پاس سنو بلور چلانے کا تجربہ نہیں اسکو کیسے اتنی بڑی مشین پر چڑھا دیا خاکروب، گریسر اور مالیوں کو خود ساختہ آپریٹر ظاہر کرکے کیسے مشینوں پر چڑھا دیا گیا؟
سی ای او ضلع کونسل سے عدالت نے سوال کیا کہ مری میں کتنی غیر قانونی عمارات ہیں ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ 2019میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ پابندی ہٹانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مری کو راجہ بازار بنا دیا،عدالت سانحہ مری کیس اینٹی کرپشن کو بھی بھیجے گی ،مری میں سیوریج کا کیا نظام ہے ؟ سی ای او ضلع کونسل نے کہا کہ مری میں سیوریج سپٹک ٹینکس میں جاتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پورا مری سپٹک ٹینکس پر چلتا ہے کوئی باقاعدہ سیوریج کا نظام نہیں، روسٹر کا مسئلہ نہ ہو تو پٹیشن کو ایک سال تک چلاؤں سارا مری ٹھیک ہو جائے گا، محکمہ موسمیات کی ایک الرٹ سے کہانی شروع ہوئی، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام ادارے سوئے رہے،میڈیا رپورٹس کے بعد جاگے تو قیمتی جانیں جا چکی تھیں،کسی کے خلاف آرڈر ہوا یا نہیں کوئی ایک انفرادی طور پر بتا دیں عدالت نے چیف ٹریفک آفیسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا
عدالت نے برہمی کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نئی رپورٹ لے آئے ہیں ،عدالت نے ایم او پی سے استفسار کیا کہ ہوٹل کا کیا بنا؟ہوٹل کےحوالے سے آپ چپ کیوں ہو گئے؟ ایم او پی نے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے قانون کے مطابق کاروائی کریں گے ، عدالت نے استفسار کیا کہ ہوٹل کا سن کر تمام انتظامیہ خاموش کیوں ہو جاتی ہے؟ڈی سی اور اے سی نے رپورٹ بھیجی غیر قانونی ہے اسکو گرایا جائے تو کیوں نہیں گرایا گیا ؟عدالت نے وکیل درخواست گزار سےمعاونت مانگ لی سانحہ مری کیس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے وکیل درخواست گزار سے5نکات پر معاونت مانگ لی
یاد رہے کہ 9 جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر پھنس گئے، شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 23 سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔
سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف
مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ
مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب
مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند
مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز
وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے
سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن
مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت
سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت