ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے

0
72

سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جو حقیقت کے قریب اداکاری کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے نئے فنکاروں کا کام دیکھا ہے بہت اچھا کام کررہے ہیں‌ بلکہ میں‌ تو یہ کہوں گی کہ نئے فنکار حیران کر دینے کی حد تک اچھا کام کررہے ہیں. اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھرے اور نئے فنکار اس میں مہارت رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا ڈرامہ آج بھی پسند کیا جا رہا ہے ایشائی ممالک میں‌ پاکستان کا ڈرامہ آج بھی بہترین ہے، ہمارا ڈرامہ آج بھی بہترین ہے کل

بھی بہترین تھا. اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے ڈرامے نے اپنی ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالا. مجھے تو خوشی ہوتی ہے کہ آج کے فنکار محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں اور ان میں جو پروفیشنلزم ہے وہ انتہا کاہے. مجھے ہمیشہ سب نے بہت عزت دی ہے اگر میں نے کسی سے کوئی بات کہی ہے تو اس نے سنی بھی ہے. ثانیہ نے کہا کہ میں‌تب تب کام کرتی ہوں جب جب مجھے لگتا ہے کہ کسی سکرپٹ میں واقعتا میرا جو کردارہے وہ جاندار ہے.

Leave a reply