سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار لاہورواقعہ پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے.

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی آئی سی میں ہنگامہ کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ دل کے ہسپتال میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا۔

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

Comments are closed.