ثاقب نثار عمران خان کو دی گئی خدمات کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں،احسن اقبال

0
38

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجم ثاقب کی لیک آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرٹی جیری (سابق چیف جسٹس ثاقب نثار) نے ڈرٹی ایمی (عمران خان) کو صادق و امین قرار دیا اب خدمات کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈرٹی جیری نے اعلیٰ عدلیہ کو تحریک انصاف کا سب یونٹ بنا کر پہلے نواز شریف کو نااہل کیا اور ڈرٹی ایمی کا راستہ صاف کیا پھر اسے صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دے کر قوم پہ مسلط کیا اور اب وہ اور اسکا خاندان ٹکٹوں کے خرید و فروخت سے اپنی خدمات کا نقد انعام وصول کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم، ثاقب نثار کے بیٹے نے لگائی دیہاڑی، آڈیو لیک


انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں عہدے بکتے ہیں جس پر انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا لیکن اب ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی میں ٹکٹ بھی بکتے ہیں۔کرپشن انلیمیٹڈ کی داستان ہےسراپا کرپشن میں دھنسا ڈرٹی ایمی دوسروں کو چور ڈاکو کے سرٹیفیکیٹ بانٹتا ہے-

واضح رہے کہ اپاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

لیک آڈیو میں آواز میرےبیٹے کی ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصدیق

دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تصدیق کی ہے کہ جوآڈیولیک ہوئی ہے اس میں آواز میرےبیٹے کی ہےاس حوالے سے سابق چیف جسٹس نے تصدیق کی ہے کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے میرے بیٹے کی آواز کوتوڑمروڑ کرپیش کیا گیا، سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے توبتائیں، میں پرائیوٹ شخص ہوں کسی کےلیے بھی سفارش کرسکتا ہوں سفارش کےلیے پیسےنہیں لیے، پیسے لینے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں۔

آج پاکستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،عمران خان

Leave a reply