وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیئر وکیل خواجہ طارق رحیم اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈيو لیک پر ردعمل پر کہا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ نظریہ ضرورت کے تحت عدالتوں نےجتنےفیصلےدیےانھوں نےملک کانقصان کیا، آج ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے، ایک فرمائشی گفتگو ہے کہ ماحول ایسا کردیا جائے کہ ادارے آمنے سامنے آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سایسی معاملات کو عدالت میں نہیں جانا چاہیے، جب بھی سیاسی معاملات عدالت میں گئے ملک کا نقصان ہوا، ماضی میں سابق وزیراعلیٰ اور سپریم کورٹ بار کے صدر کی آڈیو بھی سامنے آئی، یہ معاملہ2017 سے شروع ہوا جب مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہناتھاکہ ثاقب نثار کو بہت زیادہ احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے، آج کل ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے، باتیں نکل آتی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ ثاقب نثار کی آڈیو نے توہین عدالت کیس کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ کردیا، حکومتی شخصیات کو توہین عدالت کے کٹہرے میں کھڑاکرنے کی فرمائش نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ثاقب نثار آپ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور چلے گئے، آپ نے چودہ پندرہ سال پہلے شریف برادران کے مجھ سے گلے کیے تھے، وہ حقیقت میڈيا پر بیان کرسکتا ہوں ،، آپ نے نوازشریف سے بدلہ لے لیا اسے سز سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے؟

Shares: