پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان میوزک انڈسٹری کے نامورگلوکار فلک شبیر کو شادی کے لیے ہاں کر دی۔
باغی ٹی وی :ایسا لگتا ہے جیسے بہت ساری پاکستانی شخصیات قرنطینہ کے دوران شادی کرنے کی طرف مائل ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں سارہ علی اور گلوکار فلک شبیر بھی شامل ہو گئے ہیں گذشتہ روز سارہ خان اور فلک شبیر کی سارہ کی سالگرہ کے موقع پر منگنی ہوگئی۔سارہ خان اور فلک شبیر قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے مابین شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ گزشتہ روز، جوڑی نے اپنا مایوں منایا –
گزشتہ شب سارہ اور فلک کی منگنی اور مایوں کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کیں تصاویر میں وہ لال لباس میں ملبوس منگنی کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CCqzF6aF6ni/?igshid=urlg9zja1a7x
https://www.instagram.com/p/CCqakA6l4W6/?igshid=v5znqtnxndmr
انہوں نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے۔
انسٹا گرام سکرین شاٹس
اداکارہ نے منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے ہیں۔
جبکہ سارہ نے انسٹا گرام سٹوری میں ویڈیو ز شئیر کیں جن میں وہ اور فلک شبیر ایک دوسرے کو ابٹن لگا رپے ہیں اور فلک شبیر سارہ کے لئے گانا گا رہے ہیں-
انسٹا گرام سکرین شاٹس
دوسری جانب فلک شبیر نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اسٹوری پر منگنی کی تقریب کی بے شمار ویڈیوز اور تصویریں بھی شیئر کیں –
She Said Yes 🧿 #FalakSarah pic.twitter.com/Msz1I7RvyM
— Falak Shabir (@FalakShabir1) July 15, 2020
ٹویٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر نے کہا کہ ’اور اُس نے ہاں کردی۔‘ منگنی کی تقریب میں سارہ خان نے لال جوڑا جبکہ فلک شبیر نے سفید پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔
https://www.instagram.com/p/CCqz77UFVZ4/?igshid=1038clpdano59
https://www.instagram.com/p/CCrGiaBlCI_/?igshid=du639v7csley
شوبز جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر دونوں کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغام بڑی تعداد میں شیئر کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم 2019 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
آغا علی نے جمعتہ الوداع کو اداکارہ حنا الطاف سے ایک سادہ سی تقریب میں شادی بھی کرلی تھی-
واضح رہے کہ اس سے قبل لاک ڈاؤن میں مارچ میں احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بندھن میں بندھے ، سینئیر اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے4 اپریل کو شادی کی مئی کے اختتام پر صدف کنول اور شہروز سبز واری نے شادی کی ،جمعتہ الوداع کے مبارک دن اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نکاح کے بندھن میں بندھے۔ اداکارہ نمرہ خان نے اپنے بچپن کے دوست افتحار احمد سے سادگی سے شادی کی اور 29 مئی کو اداکارہ فریال محمود اور دانیال محمود نے بھی سادگی سے نکاح کیا جبکہ گذشتہ ماہ جون کے آخر میں مقبول ترین گانے ’محبوبہ‘ سے شہرت پانے والے برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار 47 سالہ ہارون نے بھی خاموشی سے نکاح کر لیا تھا-