صحافی بھی سردار ایاز صادق کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

0
94

لاہور(خصوصی رپورٹ) سردار ایاز صادق کے گزشتہ روز دئیے گئے بیان کے خلاف صحافی برادری نے بھی آواز بلند کر دی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ آن ریکارڈ کے ایڈیٹر قاضی طارق عزیز نے کیپٹل سٹی لاہور کے پولیس آفیسر کو درخواست دیتے ہوئے سردار ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی ہے
مزید ازاں انہون نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سردار ایاز صادق نے نہ صرف نطریہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ افواج پاکستان کی ساکھ کو بھی پوری دنیا میں متاثر کیا ہے ان کہ اس اقدام سے شہداء پاکستان کے خون کی بھی توہین ہوئی ہے
قاضی طارق عزیز نے سردار ایاز صادق پہ مقدمہ درج کر کے کڑی سے کڑی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب ایک سوچا سمجھا منصوبہ اور سازش ہے.

Leave a reply