آرمی چیف نے واضح کہا فوج کے لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا،سرفراز بگٹی

.حوالہ ہنڈی وغیرہ کے کاروبار والوں کے لیے کوئی سپیس نہیں چھوڑیں گے
solangi and bugti

نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اور مرتضیٰ سولنگی نے نیوز کانفرنس کی ہے
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک مہینے میں سمگلنگ کے حوالے سے مہم شروع کی ،اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومت کی کارکردگی آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں یہ وہ چیزیں ہیں جس سے ہمارا ملک بری برح بلیڈ کر رہا تھا ،ہمارے یہاں شوگر کی سمگلنگ کی جا رہی تھی اس کو ڈیجیٹل طریقے سے روکا گیا ہے ،فوڈ سیکورٹی منسٹری کے ساتھ پورے ملک سے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے انٹر صوبائی بارڈرز کو بھی ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے ،کسٹم، پولیس، ایف سی کے ادارے جوائنٹ چیک پوسٹس پر تعینات ہوتے ہیں ،پاکستان میں قانونی کام کرنے والوں کے لیے مواقع بڑھ جائیں گے .حوالہ ہنڈی وغیرہ کے کاروبار والوں کے لیے کوئی سپیس نہیں چھوڑیں گے ،200 میٹرک ٹن گندم، 8000 میٹرک ٹیم شوگر برآمد کی گئی ہے

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صرف چند اقدامات سے ڈالر کی قیمت بہت حد تک نیچے آگئی، ہماری کوشش ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت تک جائیں، سی کیٹگری کی ایکسچینج کمپنیز کو بند کر دیا گیا ہے،اینٹی نارکوٹکس کے حوالے سے بھی اہم مہم کا آغاز کیا گیا تھا، ہمارے معاشرے میں منشیات تعلیمی اداروں میں بھی پھیل رہی تھیں، کریک ڈاون میں 43 میٹرک ٹن منشیات برآمد کر لی گئی ہیں، ملک بھر میں اینٹی نارکوٹکس سینٹرز بنانے جا رہے ہیں، ہم روزمرہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، کوئی کتنا بھی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی سافٹ رسپونس نہیں رہا، ملوث ہونے والے افسران کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے ،

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے واضح کہا ہے کہ فوج کے جو لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوں گے کورٹ مارشل ہوگا، جیل بھیجا جائے گا، ہم نے فوج کی اکاؤنٹبلٹی 9 مئی کو دیکھی ہے،  دشمن سن لے ہم پسپا ہونے والے نہیں اگر میاں صاحب واپس آکر سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے،
نواز شریف وہ لیڈر ہیں جو بیٹی سمیت جیل جانے کیلئے آگئے تھے،

 مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

Comments are closed.