سرگودھا پولیس کا سول انتظامیہ اور حساس اداروں کیساتھ ملکر فلیگ مارچ ۔

0
44

سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کیساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا ۔ فلیگ مارچ ذکا ٕ اللہ شہید پولیس لاٸن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں ISI چوک ، آزادی چوک ، اوور ہیڈ برج ، خوشاب روڈ ، بلاک نمبر 16 روڈ ، پٹھہ منڈی چوک ، واٹر سپلاٸ روڈ ، مسلم بازار ، کلیار چوک ہوٹل ، فاطمہ جناح روڈ ، اوور ہیڈ برج اسلام پورہ ، چوک سیٹلاٸیٹ ٹاٶن ، جنرل بس اسٹینڈ ، قینچی موڑ ، پل 47 شمالی ، یونیورسٹی روڈ ، کوٸین چوک سے ہوتا ہوا پولیس لاٸن سرگودھا پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔ جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، ڈی ایس پی ٹریفک ، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز ، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا واٸرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ھے ۔ میڈیکل سٹور ، کریانہ سٹور اور کھانے پینے کی اشیا ٕ فروخت کرنے کے علاوہ دیگر دوکانیں کھلی رکھنے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارواٸ کی جاۓ گی ۔ عوام کو بھی چاہیۓ کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ۔ اور قانون نافظ کرنیوالے اداروں کیساتھ تعاون کریں ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیٸر شیخ نے کہا کہ اشیاۓ ضروریات وافر مقدار میں موجود ھیں ۔ خوراک کی سپلاٸ بحال رھے گی ۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجاٸز منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارواٸ کی جاۓ گی ۔

Leave a reply