سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

پنجاب کے شہر فیصل آباد کی سرکاری عمارت میں دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاہے،پولیس کے مطابق محکمہ صحت کی عمارت کے اندر دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، واقعہ کا مقدمہ چھ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تا ہم ابھی تک پولیس کسی کو گرفتار نہیں کر سکی، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر خاتون اور اسکی ایک دوست کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،محکمہ صحت کے مطابق مقدمے میں نامزد محکمہ صحت کی عمارت کے چوکیدار کو معطل کردیا گیا ہے

قبل ازیں پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقے ظفروال کے نواحی گاؤں سارو وال میں 6 سالہ بچے سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا، بچے کے ماموں کی مدعیت میں نامعلوم مزدور کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق 6 سالہ بچے احسان ساجد کے ماموں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کے بھانجے کو محلے میں زیر تعمیر مدرسہ میں کام کرنے والے مزدور نے زیادتی کا نشانہ بنایا، احسان گلی میں کھیل رہا تھا کہ مزدور ورغلا کر مدرسے کے اندر لے گیا۔

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

Shares: