سرکاری خزانے سے رقم خرچ، کابینہ نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف، زرداری سمیت سب پریشان ہو گئے

وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن او ر پیپلز پارٹی کے دور میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کئے اربوں‌ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کابینہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے 8.7ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35کروڑ اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے،

نواز شریف، زرداری کے پاس کتنی گاڑیاں تھیں، سیکورٹی کی مد میں کتنا خرچہ کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے اور ثقافت ڈویژن کو وزارت اطلاعات سے واپس لے کر وازارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سرکاری عمارتوں کے مستقبل سے متعلق ایجنڈہ موخر کردیا گیا ہے.

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سکیورٹی اور بیرونی دوروں‌ سے متعلق اخراجات کی جو دستاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے، جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کیے، اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ، 35 کروڑ، یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے 32 کروڑ اور سابق صدر ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے ہیں.

کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کوڈیلی میل میں شائع خبرسے جڑے اعدادشمار، دیگر تفصیل سےآگاہ کیاگیا، ریکوڈک فیصلے پر کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے، ریکوڈک کےفیصلے کا تفصیلی جائزہ لینےکےلیےکمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی ریکو ڈک سے متعلق فیصلے کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کریگی ، انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں حماداظہر،عشرت حسین،شہزاداکبر،سیدقاسم،اٹارنی جنرل شامل ہونگے، سکوک بانڈز اور یورو بانڈز بارے لیگل ایڈوائزرز کی ٹیم بنادی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ توصیف فاروق کو چیئرمین نیپرا،ڈاکٹر ناصرکو چیئرمین نیوٹیک مقررکرنیکی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےہیلتھ کیئر مینجمنٹ بل 2019 کی منظوری دے دی ہے،

وفاقی کابینہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئ یہے. کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی بنی گالہ رہائشگاہ کا خرچ خود اٹھاتے ہیں، انہوں نے گھر تک سڑک اپنے پیسوں سے بنوائی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کیمپ آفسز تو دور کی بات ہے کسی وزیر کا بھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

Comments are closed.