سرکاری ملازم کے ساتھ ایک سیاستدان نے جو کچھ کیا اس پر معافی مانگنی چاہیے،شاہد خاقان عباسی

سرکاری ملازم کے ساتھ ایک سیاستدان نے جو کچھ کیا اس پر معافی مانگنی چاہیے،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا ہے،اب لاک ڈاؤن کا خدشہ ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا کا واحد ملک ہے 23 کروڑ کی آبادی ہےاور ایک ویکسین بھی خرید نہیں سکا، خدا کے لیے ویکسین خرید لیں ،این سی او سی کی میٹنگ میں ہر کسی نے دو دو ماسک پہنے ہوتے ہیں،ہمیں یاد آیا 60،70 کی دہائی میں حکمران بھی اس طرح دورہ کرتے تھے، اس ہفتہ وزیراعظم نے بغیر اطلاع کے اسلام آباد کا دورہ کیا،ہمارے وزیراعظم مارکیٹ پہنچے چیزیں وافر مقدار میں موجود تھیں، یک طرفہ احتساب جاری ہے کیمرے لگا کر عوام کو دکھائیں،نیب کی وجہ سے نظام ختم ہو چکا ہے،حقائق پتا نہیں کیوں عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، احتساب تو اس ملک کے عوام کا ہو رہا ہے،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین مسائل کا حل نہیں،الیکٹرونک نظام بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ، حکومت کے سرکس کھلاڑیوں کا نہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مزید مسائل پیدا ہوں گے، شہباز شریف نےنہ پی ڈی ایم بنائی نہ انھوں نے توڑا ہے، پی ڈی ایم بیانیہ ہے، کراچی میں پولیس فریق بن چکی ہے، اس لیے کہا تھا فوج انتخابی عمل کی نگرانی کرے، آج ملک میں بجلی 200 فیصد منہگی ہو چکی ہے ، 73 سال کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا آٹا کی قیمتیں دگنی ہو گئیں،تین سال کی کارکردگی کی بات کر رہے ہیں ،دیہی علاقوں میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اس سے زیادہ اضافہ ہوا، وزیراعظم جس چیز کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ تباہ ہی ہوجاتی ہے، سرکاری ملازم کے ساتھ ایک سیاستدان نے جو کچھ کیا اس پر معافی مانگنی چاہیے،

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

Comments are closed.