سرکاری ،پرائیویٹ دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیوٹ دفاتر میں 50 فیصد افراد کے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے،حکومت اگر مناسب سمجھے تو سرکاری دفاتر میں بھی 50فیصد حاضری رکھیں لاہور ہائیکورٹ میں بھی 50فیصد حاضری سے متعلق بھی حکم جاری کرتے ہیں ،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نمبر جاری کیا جائےجو ٹریفک کی جام ہونے سے متعلق آگاہ کیا کرے ،لاہور ہائیکورٹ نے روڈ پر ایمرجنسی لائن مختص کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور پنڈی سے متعلق رپورٹ طلب کرلیں عدالتی حکم پر اسموگ کمیٹی نے پلان لاہور ہائیکورٹ پیش کردیا عدالت نے کل تک ٹریفک سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا

اسموگ سیزن میں ماحول دشمن عناصر کو 4 کروڑ 50 لاکھ کے جرمانے کیے جا چکے ہیں پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والی 245 فیکٹریاں سیل کی گئی ہیں،چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آلودگی،اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ ایمرجنسی لگائی جائے،ایگریکلچر ٹاسک فورس نے صرف 98 کیسز میں جرمانے عائد کیے،آلودگی کنٹرول کرنے کے آلات نہ لگانے والوں کو 50 ہزارروپے کا جرمانہ کیا جائے،

غلط ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے مقدمات ہوں گے ،وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ،وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ غلط ڈیٹا دے کر لاہور اور پاکستان کا نام بدنام کیا جا رہا ہے،کوئی بھی پرائیویٹ ادارہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر اعدادوشمار جاری نہیں کرے گا محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر ائیرکوالٹی انڈیکس جاری کرنے والے اداروں کو بند کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں

قبل ازیں ق لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کا کنکشن نہ لگانےکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت لیسکو کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو کی جانب سے کوئی نمائندہ عدالت پیش نہیں ہوا عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عدالت نے لیسکو چیف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے اور لیسکو چیف کو 23 نومبر کو ضمانتی مچلکے جمع کرا کر پیش ہونے کا حکم دیا

جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

Shares: