سرکاری سٹریٹ لائٹس نہیں،بجلی مہنگی،عوام نے ذاتی سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں

0
36

قصور
ضلع بھر کے بیشتر شہروں دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان تک نہیں،لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت گلیوں بازاروں کو روشن کر رکھا تھا،بجلی مہنگی،لوگوں نے باعث مجبوری سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں،چوری ڈکیتی میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر شہروں و دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان ہی نہیں ہے خاص کر ضلع قصور کا کوئی ہی گاؤں ہو گا جہاں سرکاری سٹریٹ لائٹس لگی ہو وگرنہ گاؤں دیہات مکمل طور پہ سرکاری سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں
ان گلیوں بازاروں کو رات کی تاریکی میں روشن رکھنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس لگا رکھی تھیں اور اپنے گھروں و دکانوں کے میٹروں سے سٹریٹ لائٹس جلاتے تھے تاہم بجلی اب اس قدر مہنگی ہو گئی کہ لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے اور اب مجبور ہو کر لوگوں نے سٹریٹ لائٹس بند کر دی ہیں جس سے روشن گلیاں بازار تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں اور اسی تاریکی و اندھیرے کے باعث چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں نمایا اضافہ ہوا ہے
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ کم از کم سٹریٹ لائٹس کی سہولت تو سرکاری طور پہ دی جائے

Leave a reply