امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خیال ہے کہ پاکستان آج بھی حقیقی منزل سے دور ہے جبکہ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے مسلمانوں کی قربانیوں کورائیگاں کیا ہے جبکہ ملک میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کوئی بھی آزاد نہیں ہیں اور پھر ہماری معیشت آئی ایم ایف کے قبضے میں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کی دعویدار نام نہاد سیاسی جماعتیں خود جمہوریت کے تصور سے ناآشنا ہیں اور خود ان کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی شہ رگ کشمیر دشمن کے قبضہ میں ہے جبکہ حکمران جماعتیں اپنے مفادات کے لیے عوام کو لڑا رہی ہیں، پاکستان کو سود سے پاک معیشت اور اسلامی نظام چاہیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامی انقلاب کے لیے ہے اور کارکنان قیام پاکستان کے حقیقی پیغام کو گھر گھر تک عام کریں کہ کس مقصد کیلئے اس ملک کو بنایا گیا کیونکہ آج ہم اپنا وہ مقصد بھول گئے جس کے لیئے ہمارے بڑوں نے قربانی دی تھی اور یہ ملک جانوں کے نذرانے پیش کرکے حاصل کیا تھا.