وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا، لاہور میں روٹی 20 روپے کی فروخت ہو رہی، تندور والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی سستی کرنے کا اعلان کیا تو تندور والوں نے حکم ماننے سے انکار کر دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تندور پر جا کر روٹی کی قیمت بھی چیک کی تھی ، اور ہدایات دی تھیں کہ روٹی 16 روپے میں فروخت کی جائے، وزن بھی پورا رکھا جائے، تا ہم نواز شریف کے حلقہ انتخاب این اے 130 جو لاہور میں آتا ہے میں کسی بھی تندور پر روٹی 16 روپے کی فروخت نہیں ہو رہی،بلکہ 20 روپے کی مل رہی ہے، تندور مالکان کا کہنا ہے کہ اگر روٹی سستی کروانی ہے تو حکومت آٹے کے ساتھ پٹرول، گیس، اور بجلی بھی سستی کرے، گیس کے بل سو گنا بڑھ چکے ہیں، پڑول کے ریٹ بڑھ چکے ہیں ایسے میں ہم کیسے سستی روٹی بیچ سکتے ہیں، وہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اپنے حلقے کے تندور بھی آ کر چیک کر لیں کہ یہاں روٹی کتنے کی فروخت ہو رہی، اگر حکم پر عمل نہیں ہوتا تو وزیراعلیٰ ایسے احکامات دینے سے گریز کریں، جس وزیراعلیٰ کی لاہور میں کوئی نہیں سن رہا باقی شہروں میں کیا عمل ہو رہا ہو گا؟

روٹی مہنگی فروخت کرنے پر پانچ دنوں میں 817 گرفتار،347 مقدمے،ایک کروڑ 17 لاکھ جرمانہ
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے اور مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ پانچ روز میں 817 افراد کو گرفتار، 347 مقدمات درج اور ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں ے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔اجلاس میں صنعت اور خوراک کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے، مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اور دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 22ہزار سے زائد تنوروں کی انسپکشنز اور 94 تنوروں کو سیل کیا گیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت 10 اضلاع میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے، 26 اضلاع میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت 13 روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تنوروں پر نئی قیمتوں کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، زائد نرخوں سے متعلق شکایات قیمت پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جا سکتی ہیں

روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Shares: