ستر سالہ معذور خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزم گرفتار

0
39
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

ستر سالہ معذور خاتون کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام،ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

بھارت میں خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے، آئے روز خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، مودی سرکار خواتین کی عزت کے تحفظ کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی، ابھی حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ستر سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مرزا پور ضلع کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک گاؤں میں ملزمان نے ایک ستر اسالہ خاتون کو اغوا کیا جو ذہنی طور پر معذور تھی، اغوا کرنے کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں خاتون کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں کھیتوں میں چھوڑ کر بھاگ گئے

خاتون کے گھر میں نہ ہونے پر اسکے گھر والوں نے کافی تلاش کیا نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی اور لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی، پولیس نے کاروائی شروع کی تو انہیں کھیتوں سے بیہوشی کی حالت میں خون سے لت پت خاتون ملی جس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ،ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو واجپئی کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں نے ملزم کے کپڑوں پر خون کے دھبے دیکھے تو اسے فوراً پکڑ لیا جب اس سے سختی کے ساتھ پوچھا گیا تو اس نے اپنا جرم قبول کر لیا باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا،

قبل ازیں بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع کٹیک میں واقع چوپاڈا نامی گاوں میں دلت برادری کی ایک 10 سالہ نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کو بسنت سوین عرف بابو نے اس وقت آبروریزی کا نشانہ بنایا جب اسکے والدین گھر پر نہیں تھے بابو نے گھر کے احاطے میں داخل ہو کر لڑکی سے پانی مانگا اور جب وہ گھر کے اندر پانی لینے گئی تو وہ بھی کمرے میں جا پہنچا اور اسکے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کیا، متاثرہ لڑکی کے والدین نے بابو کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

Leave a reply