سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے،پاکستان علماء کونسل کا بڑا اعلان

0
91

سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے،پاکستان علماء کونسل کا بڑا اعلان

پاکستان نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،حوثی حملوں کو سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے کامیابی سے روک کر تباہ کردیا پاکستان ان حملوں کوفوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں یہ حملے سعودی عرب اور خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے

دوسری جانب پاکستان علما کونسل نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے،سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل حملے قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی اسلامی دنیا کو اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں یہ بات پاکستان علماء کونسل اور عالمی تعظیم حرمین شریفین کونسل کے قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی،

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا زبیر عابد ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے مسلسل حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایک طرف شہریوں کو اور دوسری طرف تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو عالمی جنگی اصولوں کے بھی خلاف ہے اور کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں ہے مملکت سعودی عرب ارض حرمین شریفین ہر مسلمان کیلئے مقدس ہے اور ہر مسلمان ارض حرمین شریفین کی سلامتی و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو کسی صورت کو برداشت نہیں کر سکتے، اقوام متحدہ  اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی دنیا کو حوثی باغیوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے حملوں کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور ان حملوں کو روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے علماء و مشائخ ارض حرمین شریفین پر ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس سلسلہ میں مملکت سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی عوام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں،

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

،

Leave a reply