سعودی عرب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ،مزید 17 مریض سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے تمام مریضوں کو قرنطینہ میں بالکل الگ رکھا گیا ہے، ان کا علاج جاری ہے،دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہو گیا ہے، متاثرہ شخص سعودی شہری تھا جو قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے نئے کورونا وائرس سے نجات مل گئی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں کی تعداد 800 ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ 2032 افراد کو گھروں میں الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔ صحت ادارے ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 468 قرنطینہ میں ہیں۔ سعودی عرب اب تک ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر 5 لاکھ افراد کا طبی معائنہ کرچکا ہے۔

ععودی عرب میں کروناوائرس کےخطرے کے پیش نظرخطبہ جمعہ مختصرکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،سعودی وزیر مذہبی امور عبداللطیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ خطبہ جمعہ15منٹ،نمازوں کومختصردورانیےمیں پڑھایا جائے، سوموار اورجمعرات کوروزہ رکھنے والے افرادافطاری کااہتمام گھروں میں کریں

سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے قطیف سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

Shares: