باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کرونا وائرس کے مریضوں کی صحت تسلی بخش ہے لہٰذا خدشے کی کوئی بات نہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان وزارصحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 15 مریضوں میں سے 14قطیف اور دمام کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان سب کو دیگر مریضوں سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ایک مریض امریکی شہری ہے، جو فلپائن اور اٹلی سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچا تھا، اسکا علاج ریاض کے ایک اسپتال میں کیاجارہا ہے، اس کو تمام مریضوں سے الگ تھلگ کرکے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔

سعودی وزیر صحت العبد العالی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرین سے ملنے جلنے والوں کی مجموعی تعداد 468 ہے۔ ان سب کی فہرست تیار کرلی گئی تھی، ان کا معائنہ بھی کیا جاچکا ہے۔ گھریلو قرنطینہ میں محصور شہریوں کی تعداد 1153ہے۔ یہ سب صحت مند ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں، انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے.

ععودی عرب میں کروناوائرس کےخطرے کے پیش نظرخطبہ جمعہ مختصرکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،سعودی وزیر مذہبی امور عبداللطیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ خطبہ جمعہ15منٹ،نمازوں کومختصردورانیےمیں پڑھایا جائے، سوموار اورجمعرات کوروزہ رکھنے والے افرادافطاری کااہتمام گھروں میں کریں،

سعودی عرب کی مساجد میں پانی پینےکےگلاس فوری ہٹانےکی ہدایت کی گئی ہے،سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر انسانی صحت کے حوالےسےاقدامات کرنےہوں گے،

سعودی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں سمیت ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز بھی پیر کے روز سے بند کرنےکا حکم دیا جو تا حکم ثانی بند رہیں گے۔اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے قطیف سے 11 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت صوبے کی مکمل ناکہ بندی کردی۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

 

Shares: