سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار ی کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں ،
آئندہ کوشش کریں پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ فرنٹ پر ، وزراء اور بیوروکریٹ پچھلی سیٹیوں پر بیٹھا کریں،وزیر خزانہ
پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سال سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، پرائیوٹ سیکٹر کولیڈ کرنا چاہیے، آگے بیٹھنا چاہیے، ہم وزراء اور بیورو کریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہیے،
 سعودی کمپنیوں کےدورے سےروزگار کےمواقع ملیں گے، مصدق ملک
علاوہ ازیں وفاقی وزرا عطا تارڑ، جام کمال ، مصدق ملک نے پریس کانفرنس کی ہے، اس موقع پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سعودی تجارتی وفد پاکستان کے اہم دورے پر ہے، پاکستان اور سعودیہ کے مابین گزشتہ چند ہفتوں میں اہم تجارتی دورے اور گفتگو ہوئی، پاکستان سعودی وژن 2030 کیلئے بھی کردار ادا کرے گا، سعودی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، سعودی کمپنیز کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹرمنسلک کیا گیا ہے، ہم نے ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہنا ہے،  ملک کےمختلف حصوں میں چھوٹے اور بڑے کاروبار کا جال بچھے گا، پہلے حکومت سے حکومت کےدرمیان معاہدے ہوئے، اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے،
 سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،جام کمال
جام کمال کا کہنا تھا کہ دنیا میں معیشت کو اہمیت حاصل ہے،موجودہ دور میں معیشت خارجہ پالیسی کی بنیاد اور قوموں کو استحکام دیتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے،حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، سعودی عرب کے تاجر پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،کئی سعودی سرمایہ کار نجی حیثیت میں بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں، پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،مختلف مرحلوں میں سعودی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے، بزنس سیکٹر کو فروغ دینا وزیراعظم کا وژن ہے،
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں 30 بڑی سعودی کمپنیوں کے 50 اہم افراد پاکستان کے دورے پر ہیں۔وی آئی پی پروٹوکول اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وزیر مہمان داری کے لئے مصدق ملک اور جام کمال مقرر کئے گئے ہیں،
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ شب پاکستان پہنچا تھا،سعودی وفد میں 30سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں، وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفدکا استقبال کیا، سعودی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں،
سعودی عرب میں موجود وزیراعظم کی امیر کویت سے ملاقات
سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے،سعودی وزیر کی وزیراعظم کو یقین دہانی
وزیر اعظم شہباز شریف کادورہ سعودی عرب،صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر سے ملاقات
چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، آل تویجری
سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،علامہ طاہر اشرفی
خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میںسفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل
شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی
پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقادخوشحالی کی نوید ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس نے کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب سے تاریخی برادرانہ رشتہ،معاشی تعلقات میں تبدیل ہورہا ہے، سعودی عرب پاکستان کا ہر دور میں قابل اعتماد برادر ملک ہے،پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقادخوشحالی کی نوید ہے،30سعودی کمپنیوں کے 50رکنی وفد کی آمدسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان سے لگاؤ کا واضح ثبوت ہے،سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست ایگریمنٹ خوش آئند امر ہے،








