سعودی عرب سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے

0
42

سعودی عرب سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئے

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کو رہائی کا حکم دیا، جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا.

‏منگل کی سہ پہر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 رہائی پانے والے پاکستانیوں کو لے کر نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی، جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ڈاکڑ عامر شیخ اور دیگر حکام نے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جبکہ قیدیوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاض سے پاکستان پہنچنے والے تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جائینگے۔

Leave a reply