سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کے لئے پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

0
71

سعودی عرب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کی پہلی پروازکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی.

دفتر خارجہ کے مطابق یہ کھیپ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل بندر فہد الدیل نے دفتر خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں کے ہمراہ وصول کی۔پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا ہے.

علاوہ ازیں ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی ایک اور پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی پہنچ گئی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکی سے مجموعی طور پر 13 امدادی پروازیں متاثرین سیلاب کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ترکی کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے.

پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک 90پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 39، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 8 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی 3 اور امریکہ سے 11پروازیں،نیپال اور سعودی عرب سے ایک ایک پرواز امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں ۔

Leave a reply