سعودی عرب پاکستان کوادھارتیل دینا چاہتا ہے:پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں‌:وزیرخزانہ

0
22

اسلام آباد:سعودی عرب پاکستان کوادھارتیل دینا چاہتا ہے:پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں‌:وزیرخزانہ شوکت ترین نے بہت بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ ادھار تیل کی پیش کش کیے جانے پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی پیش کش کا جائزہ لینے کے بعد بات چیت جاری ہے، کوشش ہے کہ ادھار تیل نرم شرائط پر مل جائے۔

اس حوالے سے آنے والے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے

Leave a reply