سعودی عرب نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے کا آعلان کیا ہے
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ یہ آف شور پلیٹ فارمز پر دنیا کا پہلا سیاحتی مقام ہوگا یہ منصوبہ خلیج میں واقع ہے اور اس کا رقبہ 150،000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ اس پروجیکٹ میں متعدد پرکشش مقامات ہوں گے ، جن میں تین ہوٹل ، ریستوراں ، ہیلی پیڈ ، اور انتہائی کھیلوں سمیت مہم جوئی کی سرگرمیاں شامل ہیں۔سعودی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو ’دی ریگ‘ کا نام دیا گیا ہے مستقبل کے اس منصوبے میں متنوع اقسام کی تفریح کے علاوہ مثالی ضیافت کے خصوصی مقامات ہوں گے جبکہ بحری سپورٹس اور ایڈونچرز کے لیے بہترین مقام ہوگا۔ دی ریگ مجوزہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت قائم کیا جانے والا جدید ترین منصوبہ ہوگا جو سیاحتی شعبے و تفریحی شعبے کےلیے مرکزی حیثیت کا حامل ہو گا جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
منصوبے کا اہم ہدف جدید ترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ماحول کی حفاظت کرنا ہے جس کے حوالے سے مملکت مسلسل کوشاں ہے سیاحتی منصوبے کے حوالے سے مستقبل میں یہ ایک اہم منصوبہ شمار ہو گا اور دنیا بھر سے سیاح یہاں گے خاص کرخلیجی ممالک کے شہری اور وہاں رہنے والے اس سیاحتی مقام پر آ کر رہنے کا منفرد تجربہ ضرور کریں گے مجوزہ منصوبے کے تحت یہاں سیاحوں کی سہولت کےلیے تین ہوٹل اور عالمی چین کے ریستوران تعمیر کیے جائیں گے علاوہ ازیں ہیلی پیڈ بھی بنایا جائے گا
سعودی عرب سیاحت کے حوالہ سے کام کر رہا ہے، اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر ریجن کو عالمی سیاحتی حب بنانے اور سالانہ ایک کروڑ سیاح لانے کی حکمت عملی جاری کی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر ریجن کو جدید ترین علاقے میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا کہ پورے علاقے کو جدید شکل میں مکمل ترقی یافتہ بنایا جائے گا 50 ارب ریال کا سرمایہ لگانے کا منصوبہ ہے ۔ مختلف قسم کے منصوبے نافذ کیے جائیں گے اہم منصوبوں کو فنڈ فراہم کیے جائیں گے ۔عسیر کے پہاڑوں کی چوٹیوں پر سیاحوں کے لیے پرکشش سینٹر قائم ہوں گے ان کی بدولت عسیر سال بھر بین الاقوامی سیاحوں کا مرکز بن جائے گا
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی
بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش
عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات








