مزید دیکھیں

مقبول

کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

سعودی عرب کے دارلحکومت پر چار ڈرون طیاروں سے حملہ

سعودی عرب کے دارلحکومت پر چار ڈرون طیاروں سے حملہ

باغی ٹی وی : یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے جمعرات کے روز کہا کہ اس گروپ نے چار ڈرون استعمال کرکے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اہم اہداف پر حملہ کیا تھا۔

ایران سے منسلک حوثیوں نے ریاض کی طرف سے گذشتہ ماہ کی جانے والی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد شمالی یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں پر عائد فضائی اور سمندری ناکہ بندی ختم نہیں‌کی ، جب تک یہ ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی تب تک یہ جنگ بندی بے معنی ہے ..

سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق ، سعودی زیرقیادت فوجی اتحاد نے کہا کہ اس نے یمن میں اپنے لانچ پیڈ پر ایک حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ہے ، یہ اسلحہ یمن کے صوبے معرب میں گیس سے مالا مال علاقے کی طرف لانچ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی پراکسی جنگ یمن کے اندر لڑی جار ہی ہے جس میں دنوں‌طرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جاتے ہیں. جب سے بائیڈن اقتدار سمبھالا ہے تب سے سعودی عرب حوثیوں کے حملے تیز ہوئے ہیں.

اس تنازعہ کو ، خطے میں سعودی عرب اور ایران کے مابین پراکسی جنگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے ، جس کی وجہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔
یمن میں تمام انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے . عام لوگ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں‌.