سعودی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کوفون:حج پالیسی اورمشرق وسطیٰ سے متعلق اہم گفتگو

0
45

اسلام آباد:سعودی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کوفون:حج پالیسی اورمشرق وسطیٰ سے متعلق اہم گفتگو،اطلاعات کے مطابق آج سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کرکے اہم پیغام پہنچایا

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو خوش آئند قراردیا ۔

پاکستان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت کوامت مسلمہ کے لیے بہت بہترقراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کی خدمت پرسعودی فرماں روا کوخراج تحسین پیش کرتا ہے

سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ قریشی کو 2021 میں حج کا اہتمام کرنے کے چیلنجوں اور صحت عامہ کے بڑے مفاد میں مملکت کی طرف سے اٹھائے جانے والے پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ نے سعودی وزیرخارجہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان سعودی حکومت کے فیصلوں کی تائید کرتا ہے

وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے پیش نظر وزرائے خارجہ نے کامیاب دورے کے نتائج کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کی قیادت کے فیصلوں پر جلد اور مؤثر عمل درآمد کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ قریشی نے بھی مملکت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کے تعاون کی یقین دہانی کروائی

دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے علاوہ کثیرالجہتی منصوبوں میں دونوں ممالک کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی مشرق وسطی کی پالیسی کو بہت سراہا اوراس پالیسی کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کیا

Leave a reply